ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے رابندر ناتھ ٹیگور کی بے عزتی کی ہے : ترنمول کانگریس

بی جے پی نے رابندر ناتھ ٹیگور کی بے عزتی کی ہے : ترنمول کانگریس

Sun, 20 Dec 2020 16:49:09    S.O. News Service

کولکاتہ،20؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) امیت شاہ کے بنگال دو روزہ دورے پر ترنمول کانگریس پریس کانفرنس سے لے کر سوشل میڈیا پر سخت رد عمل دیا ہے۔امیت شاہ جہاں آج رابندر ناتھ ٹیگور کے شہر بولپور اور شانتی نیکتن یونیورسٹی کا دورہ کررہے ہیں وہیں ترنمول کانگریس نے ٹوئیٹر پربی جے پی لیڈر کے ایک پوسٹر جس میں رابندر ناتھ ٹیگور کی تصویر سے اوپر امیت شاہ کی تصویر لگائی گئی ہے۔ کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی اوراس کے لیڈران رابندر ناتھ ٹیگور جیسے عظیم شاعر کی بے عزتی کی ہے بنگال قوم کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ۔

ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ گرودیب سے بالاتر امیت شاہ کو بتانا نہ صرف گورو کی توہین ہے بلکہ بنگالی قوم کی بھی توہین ہے اور اس کو کبھی بھی معاف نہیں کیا جائے گا ۔

پارتھوچٹرجی نے امیت شاہ کوباہری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور امیت شاہ کو بنگال ثقافت و کلچر کا علم ہیں ہے ۔یہ لوگ تشدد میں یقین رکھتے ہیں ۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے پارتھوچٹرجی نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ کو لے کر سال بھر بی جے پی جھوٹ بولتی رہی ہے ۔اس کےلئے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ پیسے ضائع کرنے کے کساد بازاری اوربے روزگاری کے خاتمے کےلئے کیوں نہیں استعمال کیا گیا ہے ۔

یہی پوسٹر ترنمول کے سکریٹری جنرل پرتھ چٹرجی کی تنقید کے لئے آیا تھا ، جنھوں نے شاہ کو "متشدد" کہا تھا اور "بیرونی شخص" "بنگال کی ثقافت" سے منسلک تھا۔

امیت شاہ کے ذریعہ مغربی مدنی پور میں کسان کے گھر کھانا کھانے جانے پر ترنمول کانگریس کے آفیشل پیج سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے ایک پرانے ٹوئیٹ کودوبارہ پوسٹ کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم مودی نے 2014ء میں کانگریسی لیڈروں کے ذریعہ غریب کے گھر کھانا کھائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کے لیڈران سیاحت کےلئے غریبوں کے گھر جاتے ہیں ۔اور فوٹوکھینچواتے ہیں ۔

خیال رہے کہ امیت شاہ بنگال کے دوروزہ دورے پر ہیں ۔کل ترنمول کانگریس ، کانگریس اور سی پی ایم کے 9؍ ممبران پارلیمنٹ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔


Share: